نوشہرہ تھانہ آضاخیل میں پولیوکے قطرے نہ پلانے والے نووالدین کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج

جمعرات 26 فروری 2015 18:36

نوشہرہ تھانہ آضاخیل میں پولیوکے قطرے نہ پلانے والے نووالدین کے خلاف ..

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) نوشہرہ تھانہ آضاخیل میں پولیوکے قطرے نہ پلانے والے نووالدین کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایش او تھانہ آضاخیل حفیظ یوسفزئی کے مطابق محکمہ صحت اور پولیوکنٹرول پروگرام کی تحریری شکایت آنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیاہے۔مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے چھاپہ مارکر دونامزدملزمان عادل اورعبدالرحمن کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

عدالت نے دونوں پولیوقطرے پلانے سے انکاری والدین کو پندرہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوشہرہ سکندرزیشان کے مطابق ضلع نوشہرہ میں تین ہزاردو سے زاہدپولیوکے قطرے سے انکاری والدین موجود ہیں۔ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاری ہے۔گزشتہ چھ ماہ میں چار پولیو کیس ضلع نوشہرہ میں رپورٹ ہوالمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

انکاری والدین کے خلاف محکمہ صحت اور پولیوکنٹرولپروگرام کی مہیاکردی گئی ہیں جلدمذیدمقدمات درج کرلیے جائیں گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور WHO کی رپورٹس اور گارڈلائن پر ضلع نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر زکاء اللہ خٹک نے پولیو کے قطرے نہ پلانے کے خلاف ضلع بھر میں دوماہ کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے جس کے تحت نوشہرہ پویس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے محکمہ صحت اور پولیوکنٹرول پروگرام کی تحریری شکایت پرتھانہ آضاخیل میں نو پولیو کے انکاری والدین کے خلاف پہلی مرتبہ درج کرلی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ آضاخیل ایس ای حفیظ یوسفزئی کے مطابق پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف PPC-188 کے جرم میں مقدمہ نمبر67 درج کرلیا گیاہے ۔جس میں نو ملزمان کو نامزد کئے گئے ہے جس میں عبدالرحمن،امتیاز،ابرار،مختیار،افتخار،عادل،اسماعیل،افتاب اورنقیب اللہ شامل ہیں۔ایس ایچ او تھانہ آضاخیل ایس ای حفیظ یوسفزئی کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے دونامزدملزمان عادل اورعبدالرحمن کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

عدالت نے دونوں پولیوقطرے پلانے سے انکاری والدین کو پندرہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوشہرہ سکندرزیشان کے مطابق ضلع نوشہرہ میں تین ہزاردو سے زاہدپولیوکے قطرے سے انکاری والدین موجود ہیں۔ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاری ہے۔گزشتہ چھ ماہ میں چار پولیو کیس ضلع نوشہرہ میں رپورٹ ہوالمحہ فکریہ ہے۔انکاری والدین کے خلاف محکمہ صحت اور پولیوکنٹرولپروگرام کی مہیاکردی گئی ہیں جلدمذیدمقدمات درج کرلیے جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :