مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع دادو کے مکینوں کا صحت کی سہولیات کے فقدا ن کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 فروری 2015 21:35

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع دادو کے مکینوں نے صحت کی سہولیات کے فقدا ن کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا‘ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اُٹھائے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے نعرے لگارہے تھے‘ اس موقع پر جاوید قمبرانی اور مجیب پنہور کا کہناتھاکہ ضلع دادومیں صحت کی عدم سہولیات کی وجہ سے علاقہ میں شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ،ضلع کے سول اسپتال میں ڈاکٹراپنی ڈیوٹیاں انجام دینے کے بجائے پرائیویٹ کلینک پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جبکہ اسپتال کی دوائیاں مریضوں کو مفت دینے کے بجائے باہر میڈیکل اسٹور پر فروخت کی جارہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ اسپتال میں آاکسیجن کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ دوماہ میں 37بچے انتقال کرگئے ہیں جبکہ ایمرجنسی میں بھی غریب لوگوں سے رشوت طلب کی جاتی ہے جس کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے‘ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال دادو کی انتظامیہ کی غفلت‘ لاپروائی کا از خود نوٹس لے کر غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :