بھارت میں سوائن فلوسے مزید 51 افراد ہلاک ،16 ہزارسے زائد متاثر،ہلاکتوں کی تعداد926ہوگئی

جمعرات 26 فروری 2015 22:23

بھارت میں سوائن فلوسے مزید 51 افراد ہلاک ،16 ہزارسے زائد متاثر،ہلاکتوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) بھارت میں سوائن فلو سے مزید 51 افراد ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد ملک بھر میں دسمبر سے اب تک اس مرض سے ہلاک افراد کی تعداد 926 ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ ملک میں سوائن فلوسے اب تک 926افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 16ہزار 235متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

گجرات اور مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ریاستیں ہیں ، گجرات اسمبلی کے اسپیکر اور وزیر صحت بھی اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیرصحت جے پی نندا نے راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت سوائن فلو سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ، عوام کسی خوف کا شکار نہ ہوں ۔واضح رہے کہ سوائن فلو کے پیش نظر ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آبادمیں دفعہ 144 نافذ کرکے لوگوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :