بدین کے ڈاکٹر عبدالغفور دلوانی نے دوران علاج ہمارے گردے نکالنے کیلئے ہزاروں روپے کی آفر کی، انکار پر جان لیوا دھمکیاں دے رہا ہے، محمد صالح ملاح

جمعہ 27 فروری 2015 14:38

بدین (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) بدین کے ڈاکٹر عبدالغفور دلوانی نے دوران علاج ہمارے گردے نکالنے کیلئے ہزاروں روپے کی آفر کی، انکار پر جان لیوا دھمکیاں دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل تلہار کے وارڈ نمبر 7 کے رہائشی محمد صالح ملاح، رشید احمد ملاح ودیگر نے ایوان صحافت بدین میں دران پریس کانفرنس بتایا کہ پہلے ڈاکٹر عبدالغفور دلوانی بہت اچھے ڈاکٹر تھے لیکن اب وہ لالچی ہوگئے ہیں، ہم جب ان کے پاس کچھ روز قبل علاج کیلئے گئے تو ہمیں کہا کہ اپنا ایک ایک گردہ میرے پاس بیچ کر ہزاروں روپے کماؤ، آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔

ایک گردے پر بھی آپ زندہ رہو گے جس پر ہم نے انکار کرتے ہوئے بات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کو کہا تو وہ برہم ہوگیا اور ایسا کرنے پر جان لیوا دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ ہمیں تحفظ فراہم کرکے ملوث ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔