جرمنی میں مریضوں کو قتل کرنے والے نرس کے لیے عمر قید کی سزا

جمعہ 27 فروری 2015 14:58

جرمنی میں مریضوں کو قتل کرنے والے نرس کے لیے عمر قید کی سزا

برلن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) جرمنی میں مریضوں کو قتل کرنے والی نرس کو عمر قید کی سز ا سنادی گئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق جرمن علاقے اولڈن بْرگ کی علاقائی عدالت نے نیلز ایچ نامی ایک سابق نرس کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقدمے میں 38 سالہ سابق مرد نرس نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے عارضہ قلب میں مبتلا تقریبا نوّے مریضوں کو انجیکشن کے ذریعے ضرورت سے زیادہ دوا دی تھی۔ اس وجہ سے 2003 سے لے کر 2005 تک 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس طرح یہ سابقہ نرس جرمنی میں ممکنہ طور پر اب تک کے بدترین سیریل کلرز میں سے ایک ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :