کراچی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے کمی کے باوجودادویات کی قیمتوں میں 25فیصد اضافہ افسوسناک ہے، سلمان صابرانی

جمعہ 27 فروری 2015 18:37

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمدسلمان صابرانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر تشویش اور حیرت کا ظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے تمام چیزوں کی قیمتیں ازخود بڑھادی جاتی ہیں ،لیکن ان جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوچکی ہے مگر عوام تاحال اس کے ثمرات سے محروم ہیں، حتیٰ کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں اس لحاظ سے دیکھاجائے تو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مصنوعات کی قیمتیں کم ہی ہونی چاہئیں مگر دن بہ دن ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی جارہی ہیں،دیگر ممالک میں عوام کو ڈائریکٹ فائدہ دیاجاتاہے مگر پاکستان کا باواآدم ہی نرالاہے، حد تو یہ ہے کہ میڈیسن کی قیمتوں میں کمی کے بجائے 25فیصد بڑھادی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ ملناافسوسناک ہے حکمران اپنی تجوریاں بھرنے اور بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہیں جب کہ عوام کا مہنگائی کے ذریعے بھرکس ہی نکال دیاگیاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومتی ادارے ازخودبڑھائے گئے نرخوں کو چیک کریں اور چوربازاری کا دروازہ بندکرکے عوام کو ریلیف دینے کا فریضہ انجام دیں ۔ موجودہ صورتحال میں ایسالگتاہے کہ عوام کی سہولیات کے لئے قائم حکومتی ادارے محض تنخواہیں بٹورنے میں مصروف ہیں، قوم کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ قیمتیں چیک کرنے کا ادارہ آخرکہاں ہے اور کب اپناکام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :