میڈیا کی نشاندہی کا اثر محکمہ ہیلتھ چنیوٹ افسران اور ڈرگ انسپکٹر جاگ اُٹھے،

انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والی ادویات فروخت کرنیوالے درجنوں میڈیکل سٹورز کے سیل

جمعہ 27 فروری 2015 18:43

چنیوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) میڈیا کی نشاندہی کا اثر محکمہ ہیلتھ چنیوٹ افسران اور ڈرگ انسپکٹر جاگ اُٹھے غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز کے ساتھ ساتھ غیر معیاری مضر صحت اور انسانی جانوں کو زبردست نقصان پہنچانے والی ادویات فروخت کرنے والے درجنوں میڈیکل سٹورز کے کلاف کاروائی متعدد سیل جبکہ درجنوں کو بھاری جرمانے اور چالان کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر چنیوٹ غلام عباس سندھیلہ نے شہر کو کچھ دن پہلے وارننگ دی کہ تمام میڈیکل سٹوروں پر صفائی کا انتظام بہتر اور معیاری ادویات کو یقنیی بنایا جا ئے ڈرگ انسپکٹر نے اپنے کلرک اللہ دتہ کے ساتھ میڈیکل سٹوروں چیکنگ کی اور کچھ کو جرمانے کیے اور کچھ کو سیل کیا اور پورے شہر کر میڈیکل سٹوروں کو وارننگ دی کہ کسی میڈیکل سٹور سے کوئی بھی انڈین اٹیم یا کوئی سمپل والی ادوایات ملی تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہو گئی اور وہ کسی بھی قسم کی رعایت کا مستحق نہ ہو گا غلام عباس سندھیلہ اور ان کی ٹیم کوجعلسازوں کے خلاف کاروائی کرنے پر شہری حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے

متعلقہ عنوان :