بنیادی مرکز صحت پنجکوٹ کا انچارج ڈسپنسر یونیسف کی جانب سے فراہم کردہ ہزاروں روپے کی اشیاء اٹھا کر گھر لے گیا

جمعہ 27 جولائی 2007 16:28

مظفرآباد(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین27 جولائی2007)بنیادی مرکز صحت پنجکوٹ کا انچارج ڈسپنسر یونیسف کی جانب سے ادارے کو فراہم کردہ ہزاروں روپے کی اشیاء اٹھا کر گھر لے گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد یونیسف نے بنیادی مرکز صحت پنجکوٹ کو سٹاف اورمریضوں کی سہولت کیلئے مختلف اشیاء جن میں سلنڈر گیس چولہے ،گیس ہیٹرز ،پنکھے اوردیگر اشیاء شامل ہیں دی تھیں انچارج ڈسپنسر نے موقع سے فاہدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کا ادارے کا سامان وہاں سے اٹھا کر گھر پہنچا دیا ہے جس سے عوام ،مریضوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔