طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ نہ کیا گیا تو معاشیر تقسیم، جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا رہیگا، محمد طاہر کھوکھر

ہفتہ 28 فروری 2015 14:13

مظفر آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر، جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہرکھوکھر نے آزادکشمیر یکساں نظا م تعلیم رائج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کا اگر خاتمہ نہ کیاگیاتو معاشرتی تقسیم اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ جمہوریت کے دعوے کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کوچاہیے کہ عوام کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی کیلئے یکساں نظام تعلیم کے نفاذ اور دوہرے نظام کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

یکساں نظام تعلیم کے نفاذ اور عوام کو مساویانہ بنیادوں پر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی بنیادی ذمہ داری عوامی نمائندوں پر عائد ہوتی ہے لیکن سٹیٹس کی حامی سیاسی قوتیں اور روایتی سیاستدان جو پشت در پشت آزادکشمیر پرحکمرانی کر رہے ہیں جانتے ہیں کہ اگر عوام کو مساویانہ ترقی کے مواقع میسر آگئے تو ان کااقتدار خطرے میں پڑ جائے گا اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے جائیز حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے نمائندوں کا احتساب کریں سٹیٹس کو چیلنج کرنے والی واحد سیاسی تحریک ایم کیو ایم ہی ہے جس نے عملی طور پر سٹیٹس کو چیلنج کیا اور جاگیرداروں ‘ وڈیروں ‘ صنعت کاروں کے بجائے کارکنوں کو اسمبلیوں میں بھیجا جو ہر فورم پر عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں یہاں کارکنان و عوام کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ آزادکشمیرکے عوام قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر استحصالی گلے سڑے نظام سے نجات حاصل کر کے اپنے بچوں کو بہترین اور محفوظ مستقل دے سکتے ہیں ایم کیو ایم کا پلیٹ فارم تبدیلی چاہنے والے ہر مرد و زن کیلئے حاضر ہے - انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے - رشوت ‘ سفارش اور اقرباء پروری کا کلچر جڑ سے اکھاڑ کر پھنکنا ہوگا ورنہ ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر میں چند گنے چنے خاندان سرکاری خزانہ پرعیاشیاں کر رہے ہیں نوجوانوں کو میرٹ پر رورگاز کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں سیاسی نمائندے اپنے عزیز و اقارب کو نوارنے میں مصروف رہتے ہیں جس کے نتیجہ میں عوام مایوس ہوتے جارہے ہیں اور جمہوری اداروں پر سے ان کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ آزادکشمیر کے عوام اور نوجوانوں کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی - انہوں نے تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مساوی بنیادوں پر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کریں اس ملک پر ایک عام مزدور اور کسان کابھی اتنا ہی حق ہے جتنا سیاستدانوں اور بیوروکریسی کی اولادوں کا ہے عوام کو ان کے حقوق دینے کیلئے یکساں نظام تعلیم اور اداروں سے رشوت ‘ سفارش اور اقرباء پروری کا کلچر ختم کرنا ہوگا- جس کے لئے وہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے اسمبلی ، سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے -

متعلقہ عنوان :