المصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ کے تحت ہونٹ وتالوکٹے افرادکا فری پلاسٹک سرجری کیمپ ،سوسے زائدمریضوں کا معائنہ
ہفتہ 28 فروری 2015 15:02
مظفرآباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)المصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ کے زیراہتمام ہونٹ وتالوکٹے افرادکا فری پلاسٹک سرجری وفالواپ کیمپ کا انعقاد،ایک سوسے زائدمریضوں کا معائنہ، 30سے زائدمریضوں کوآپریشن کے لئے سلیکٹ کرلیاگیا،ماہرڈاکٹرعاطف رضا‘شہزاداحمدنے مریضوں کامعائینہ کیا۔المصطفیٰ کے ترجمان کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اورکلیپ ٹرسٹ پاکستان کے زیراہتمام المصطفیٰ کمپلیکس سینٹرل پلیٹ میں ہونٹ وتالوکٹے افرادکافری پلاسٹک سرجری ا ورپلاسٹک سرجری فالواپ کیمپ کا انعقادکیاگیا۔
کیمپ میں دورونزدیک سے آنیوالے ایک سوسے زائدمریضوں کامفت طبی معائینہ کیاگیا۔کیمپ میں وہ مریض بھی شامل تھے جن کا قبل ازیں آپریشن کیاجاچکاہے‘ان کا فالوپ معائینہ کیاگیا۔(جاری ہے)
فالوپ مریضوں کی صحت یابی پر ڈاکٹرزنے اطمینان کااظہارکیا۔اس موقع پرالمصطفیٰ کے میڈیکل یونٹ نے بھی رضاکارانہ خدمات انجام دیں، 30مریضوں کو جن میں زیادہ تعدادہونٹ وتالوکٹے بچوں کی ہے‘کو آپریشن کے لئے منتخب کیاگیاہے۔
ان مریضوں کے آپریشن کلیپ ٹرسٹ کی جانب سے لاہورمیں قائم کلیپ ہسپتال میں کئے جائیں گے۔کلیپ ٹرسٹ کی جانب سے لاہورجانیوالے مریضوں اوران کے ورثاء کو مظفرآبادسے ٹرانسپورٹ اوررہائش ودیگرتمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے اور مریضوں کو کامیاب آپریشن کے بعد واپس مظفرآبادپہنچایاجاتاہے۔28فروری کو لگائے گئے فری پلاسٹک سرجری کیمپ کے موقع پر المصطفیٰ کے صدر عتیق احمدکیانی، نائب صدرواجدشاکر،سیدطارق خورشیدگیلانی،سید نوید بخاری ، محمدرفیق کیانی،محمداشراف مصطفائی،سیدمنظورحسین ودیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے صدرعتیق احمدکیانی نے کہاکہ مرجھائے ہوئے چہروں پرمسکراہٹوں کی بہاردیکھ کر دل باغ باغ ہورہاہے‘اللہ کریم اوراس کے پیارے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاخاص فضل واحسان ہے کہ ہمیں اس نیک مشن کے لئے چن رکھاہے،ہم معاشرے کے محروم افرادکوخوشیاں لوٹانے کیلئے جس حدتک ممکن ہوااپناکرداراداکرتے رہیں گے۔ان کاکہناتھاکہ ہونٹ وتالوکٹے بچے،بچیاں ،مردوخواتین قابل علاج ہیں‘والدین کو چاہئے کہ وہ ان کے علاج کے لئے المصطفیٰ سے رابطہ کرسکتے ہیں،ہم اپنے محدودوسائل کے باوجودایسے افرادکو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کافریضہ انجام دیتے رہیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ بچوں کے ورثاء کاکہناتھاکہ المصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ ان کے لئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہیں‘ان اداروں نے جس طرح خدمت انسانی کا مشن شروع کررکھاہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی،ان کہناتھاکہ ہماری توقعات سے بھی زیادہ بہتراندازسے بچے صحتیاب ہوئے ہیں،پہلے ہم اپنے ان بچوں کو چھپاکررکھتے تھے مگراب توہماری خوشیوں کی کوئی انتہاء نہیں ہے۔مریضوں کے ورثاء کی خوشی سے نمناک آنکھوں کے ساتھ لبوں پرالمصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ کے لئے دعائیں مچل رہی تھیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.