پولیو اور لیویز کے اہلکاروں نے فرض کیلئے جان کی قربانی دی ،شیخ جعفر خان مندوخیل،

جس کیلئے ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،صوبائی وزیر بلوچستان

ہفتہ 28 فروری 2015 21:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صو بائی وزیر ریونیو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ پولیو اور لیویز کے اہلکاروں نے فرض کیلئے جان کی قربانی دی جس کیلئے ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں اغواء کے بعد قتل ہونے والے پولیو اور لیویز کے اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں سے ان کے گھروں میں جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا‘اس موقع پر نومنتخب چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ژوب محمد یوسف مندوخیل بھی موجود تھے‘جعفرمندوخیل نے کہاکہ غمزدہ خاندانوں سے کہا کہ ہمیں اس واقعہ کا انتہائی دکھ اور غم ہوا ہے ہم اس غم میں دکھی خاندانوں کے برابر شریک ہیں اور پورے ژوب کو اس واقعہ پر دکھ ہوا ہے کیونکہ یہ واقعہ انتہائی دلخراش اور درناک ہے تاہم ژوب میں امن وامان کے قیام کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت سمیت عوام اور ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہر شخص کی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے جعفرمندوخیل نے اس موقع پر کہا کہ ہم حکومت بلوچستان سے شہیدوں کے ورثاء کو معاوضہ سمیت ہر قسم کا مدد ان کے گھروں میں پہنچا کرد یں گے کیونکہ ان کے پیاروں اپنے فرض کیلئے اپنی جان کو نچھاور دیا اور جو قربانی دی ہم سب اس قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس موقع پر نومنتخب چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ژوب شیخ محمد یوسف مندوخیل نے بھی چاروں شہداء کے خاندانوں سے اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صو بائی وزیر جعفرخان مندوخیل سوگوار خاندانوں کاہر قسم کی مدد کرینگے اور ہم سب کو اس واقعہ پر انتہائی دکھ اور غم ہوا ہے یوسف مندوخیل نے کہاکہ ژوب میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت سے بھی مدد لی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :