قوموں کی ترقی کاراز تعلیم ہی میں پوشیدہ ہے ،ڈپٹی کمشنر ژوب،

تعلیم کے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی دورجدیدکے چیلنجزکامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تعلیم پربھرپورتوجہ دیناہوگا،نذر محمد کھیتران

ہفتہ 28 فروری 2015 23:13

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) قوموں کی ترقی کاراز تعلیم ہی میں پوشیدہ ہے تعلیم کے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی دورجدیدکے چیلنجزکامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تعلیم پربھرپورتوجہ دیناہوگاان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرژوب نذرمحمدکھیتران ،پشتونخواکے مرکزی رہنماء رضا محمد رضا، نسیم کاکڑ،عبدالغفور،نادرشاہ کاکڑ،قطب خان ملنگ،اورپرنسپل چوہدری افضل نے میاں مقبول میموریل گرلزمڈل سکول کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں ایک بہتر کردار ادا کر رہے ہیں نیوآبادی میں اس کے علاوہ سرکاری گرلز سکولوں کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے اقدامات اٹھائینگے بچوں کوتعلیم دیناوالدین کی ذمہ داری ہے اگرکوئی بچہ تعلیم سے رہ جائے تویہ والدین اورمعاشرے کی کوتاہی ہوگی انہوں نے کہاکہ حکومت بجٹ سے خطیررقم تعلیم پرخرچ کررہی ہے نئے تعلیمی اداروں کاقیام اوراساتذہ کی مزیدبھرتی عمل میں لائی جارہی ہے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت موثراقدامات اٹھارہی ہے اساتذة پربھی یہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں اوربچوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کریں گے گنج یونین کونسل میں سرکاری تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :