کوئٹہ‘عدم سیکیورٹی باعث انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ ملتوی‘2 لاکھ سے زائد بچے پولیو ویکسین پینے سے محروم رہ گئے

پیر 2 مارچ 2015 14:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث ملتوی کردیا گیا،2 لاکھ سے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔

(جاری ہے)

چار روزہ انسداد پولیو مہم کوئٹہ کے مختلف یونین کونسلوں میں پیر سے شروع کی جانی تھی، انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کے مطابق مطلوبہ سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث مہم کو موخرکیاگیا ہے، کوئٹہ میں پہلے مرحلے کی انسداد پولیو مہم ایک ہفتے قبل مکمل کی گئی تھی جس کے بعد آج سیدوسرا مرحلہ سٹلائیٹ ٹاؤن،مشرقی بائی پاس اور دیگر علاقوں میں شروع ہونا تھی،مہم ملتوی ہونے کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔