پرویزالٰہی نے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، مرنیوالوں کے لواحقین کو 5,5 لاکھ ، زخمیوں کو 50,50 ہزار دینے کا اعلان۔ اسلام آباد میں پنجاب پولیس کو بہتر رہائش مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 28 جولائی 2007 15:09

اسلام آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین28 جولائی2007) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آبپارہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ حکومت دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 5,5 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 50,50 ہزار امداد دے گی۔ اسلام آباد میں موجود پنجاب پولیس کی بہتر رہائش کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں آبپارہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر ان کے ساتھ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی تھے۔

وزیراعلیٰ نے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 5,5 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 50,50 ہزار روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے اس کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات پنجاب پولیس کو بہتر رہائش فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ انہوں نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی۔