ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے اضافے سے حکومت کو سالانہ365 بلین روپے کا نقصان ،

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے جو بیماریاں پھیل رہی ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے ہمارا ادارہ وفاقی سطح پر اقدامات اٹھا رہا ہے،ڈاکٹر محمد خورشید

پیر 2 مارچ 2015 19:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے اضافے سے حکومت کو سالانہ365 بلین روپے کا نقصان ہو رہا ہے،اس ماحولیاتی آلودگی میں گندھا پانی،آلودہ فضاء اور جنگل کی کٹائی شامل ہیں۔پیر کے روز ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات(EPA) ڈاکٹر محمد خورشید نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔

2مارچ۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے اضافے سے حکومت کو سالانہ365بلین روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اس ماحولیاتی آلودگی میں گندھا پانی،آلودہ فضاء اور جنگل کی کٹائی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے2009ء میں جو تخمینہ لگایا تھا اس وقت600بلین کا سالانہ نقصان ہورہا تھا جو اب موجود 365بلین روپے پر آچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنٹیشن صوبائی حکومتوں کے پاس ہے جس پر وہ قانون سازی کر رہے ہیں جبکہ ادارہ تحفظ ماحولیات(EPA) صوبوں کے ساتھ کوآرڈینیشن اور ان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ڈاکٹر محمد خورشید نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے جو بیماریاں پھیل رہی ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے ہمارا ادارہ وفاقی سطح پر اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات نے راول جھیل کی صفائی کیلئے ایک پروجیکٹ کی تجویز پی ون کے نام سے بنا کر پلاننگ کمیشن کو بھیج دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اسلام آباد کیلئے اور ہمارا ادارہ ضلعی انتظامیہ کو راول جھیل کی صفائی کیلئے اپنا تعاون نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پی ون کا بنیادی مقصد راول جھیل کی صفائی کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو ختم کیا جاسکے ۔۔

متعلقہ عنوان :