صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کادوسرا مرحلہ شروع ہو گیا،
مہم کے لئے مجموعی طور پر 8,157پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں سے موبائل ٹیموں کی تعداد 7,168فکس ٹیموں کی تعداد 717جبکہ ٹرانزٹ ٹیموں کی تعداد 272ہے
پیر 2 مارچ 2015 20:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کادوسرا مرحلہ شروع ہو گیاہے دوروزہ مہم آج بھی جاری رہے گی۔ جاری مہم کے دوران صوبے کے اکیس اضلاع میں 27لاکھ اور 70ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
محکمہ صحت کے پولیوایمرجنسی آپریشن سنٹر سے جاری رپورٹ کے مطابق اس مہم کے لئے مجموعی طور پر 8,157پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں سے موبائل ٹیموں کی تعداد 7,168فکس ٹیموں کی تعداد 717جبکہ ٹرانزٹ ٹیموں کی تعداد 272ہے۔
ان موبائل ٹیموں کے لئے 233گاڑیاں اور 1812موٹر سائیکلیں فراہم کی گیئں ہیں۔ مہم کے دوران ضلع بنوں، چارسدہ،ڈی آئی خان، ہنگو، لکی مروت، مردان، پشاوراورٹانک کے تمام یونین کونسلوں اور ان اضلاع میں قائم تمام مہاجر کیمپوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ باقی اضلاع کے منتخب یونین کونسلوں اور خصوصاً ہائی رسک علاقوں میں بچوں کوپولیو بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔؎
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.