پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،محبوب الرحمن

پیر 2 مارچ 2015 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر محبوب الرحمن نے کہاہے کہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے صوبائی حکومت کی جانب سے پیرامیڈیکس کی اپ گریڈیشن کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارپیرامیڈیکس خیبرمیڈیکل کالج آف ڈینسٹری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین سراج برکی ، جنرل سیکرٹری حمید گل سمیت دیگر کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے ۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیرامیڈیکس کی اپ گریڈیشن کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پیرامیڈیکس کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسکے لیے ایک عرصہ سے مختلف حکومتوں کے سامنے فریاد کرتے رہے لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ہمارا یہ دیرینہ مطالبہ پوراکرکے ہزاروں خاندانوں پر احسان کرکے انکی شبانہ روز محنت کا اعتراف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب پیرامیڈیکس کے عملہ کا فرض بنتاہے کہ انتہائی دیانتدار ی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری حمیدگل نے کہاکہ پیرامیڈیکس کی اپ گریڈیشن او ر سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کرکے پیرامیڈیکس کا دیرینہ تھا جسے صوبائی حکومت نے پورا کرکے پیرامیڈیکس ملازمین کے دل جیت لیے ہیں۔