کراچی کے انفرا سٹریکچر میں مثالی تبدیلی کی تجاویز تیار کرچکے ہیں ،شمشاد خان غوری ،
تعلیم ،صحت ،روزگار،صنعت ،تجارت اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں،وفد سے گفتگو
پیر 2 مارچ 2015 23:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہاکہ کراچی میں حقیقی تبدیلی چیئرمین آفاق احمد کی تجاویز سے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہے ،چیئرمین آفاق احمد کی زیر نگرانی مہاجر قومی موومنٹ کی ریسرچ ٹیم ایک طویل عرصے سے کراچی کے انفراسٹریکچر میں تبدیلی کیلئے موثر اقدامات پر مسلسل غوروفکر کررہی ہے اور کراچی کے انفراسٹریکچر میں مثالی تبدیلی کی تجاویز تیار کرچکی ہے جس کا براہ راست فائدہ کراچی کے عوام کو پہنچے گا۔
شمشاد خان غوری نے کہاکہ مہاجر قومی موومنٹ کی ریسرچ ٹیم صرف انفراسٹریکچر ہی نہیں بلکہ تعلیم ،صحت ،روزگار ،صنعت ،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہتری لانے کیلئے بھی شب و روز مصروف عمل ہے جس سے شہر صنعتی میدان میں ناصرف ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آکھڑا ہوگا بلکہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کی اہم توجہ کا مرکزبن جائیگا۔(جاری ہے)
شمشاد خان غوری نے کہاکہ کراچی مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہاہے ایسے میں اگر ٹھوس اور مثبت اقدامات نہیں اٹھائے گے تو صورتحال حکومت اور ریاستی اداروں کے بس سے باہر ہوجائیگی ،اگر حکومت اور ریاستی ادارے ٹھان لیں تو شہر قائد کا کھویا ہوا وقار سالوں میں نہیں دنوں لوٹایا جاسکتا ہے ، ملک وقوم کی بقاء وسلامتی کیلئے مہاجرقوم ہمیشہ سے پیش پیش رہی ہے اور آج کٹھن وقت میں بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے،کراچی کے مہاجر عوام حکومت اور آرمی چیف کی خصوصی توجہ کے منتظر ہیں اگر مہاجروں کو موقع دیا جائے تو ملک کے انتظامی نظام میں ایک تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.