شمالی کوریا کا ایبولا وائرس کے پیش نظر بند سرحدوں کو کھولنے کا اعلان

منگل 3 مارچ 2015 13:07

سیئول ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء )شمالی کوریا نے ایبولا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پانچ ماہ سے بند سرحدوں کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ سرحدوں کو کھولنے کے فیصلے پر آج سے عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایبولا وائرس کا خاتمہ کیا جاچکا ہے اور سیاح بلا خوف و خطر شمالی کوریا کا رخ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس شمالی کوریا میں ایبولا وائرس کے باعث نو ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جس کے بعد اکتوبر کے مہینے میں سرحدوں کو غیر ملکی سیاحوں کے لئے بند کردیا گیا تھا جبکہ غیر ملکی سفیروں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس کے خاتمے کے بعد بھی اس حوالے سے مکمل اقدامات کیے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے دوسرے ممالک سے اقتصادی اور تجارتی روابط بھی آج سے دوبارہ شروع کردیے جائیں گے۔