فیصل آباد،شادیوں اوردیگر تقریبات میں ڈانس کرنے والی اداکارہ کوشراب پی کرغل غباڑہ کر نے کے الزام پرپولیس نے گرفتار کر لیا ، پولیس نے ہسپتال سے طبی معائنہ کے بعد حوالات منتقل کر دیا ،

منگل 3 مارچ 2015 16:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) شادیوں اوردیگر تقریبات میں ڈانس کرنے والی اداکارہ کوشراب پی کرغل غباڑہ کر نے کے الزام پرپولیس نے گرفتار کر لیا ، پولیس نے ہسپتال سے طبی معائنہ کے بعد حوالات منتقل کر دیا ، ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک شادی کی تقریب سے واپسی پر علامہ اقبال کالونی کے رہائشی36سالہ رابعہ دختر اقبال شراب کے نشہ میں دھت ہو کر غل غباڑہ کر رہی تھی کہ محلہ داروں کی اطلاع پر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے اے ایس آئی محمد عارف اور سب انسپکٹر رشید نے پکڑ کر ہسپتال سے طبی معائنہ کروانے کے بعد حوالات میں بند کر دیا، اے ایس آئی عارف کے مطابق سول ہسپتال کی ڈبلیو سی ایم او ڈاکٹر محمودہ نے رپورٹ بنائی ہے اور مزید طبی معائنہ کیلئے لاہور ریفر کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :