فیصل آباد،ضلعی محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام جانوروں ومویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم بھرپور انداز سے جاری

منگل 3 مارچ 2015 16:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام جانوروں ومویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ 5روز کے دوران مجموعی طور پر11لاکھ 65ہزار59جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی اولائیوسٹاک ڈاکٹرحیدر علی خاں نے بتایا کہ مہم کے دوران اب تک 7لاکھ 46ہزار941بڑے جانوروں،3لاکھ 9ہزار173چھوٹے جانوروں اور2لاکھ 8ہزار945دیہی مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث جانوروں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم میں مزید دوروز کی توسیع کی گئی ہے اوراب یہ مہم 6مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :