جیکب آباد، وڈیرے کا انصاف ،عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی سزا، ورکر پر حملہ بھائی زخمی،
ڈھائی لاکھ جرمانہ بھی پولیو ورکر پر عائد،محکمہ صحت اور پولیس خاموش
منگل 3 مارچ 2015 20:31
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) جیکب آباد میں وڈیرے کا انصاف عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی سزا، ورکر پر حملہ بھائی زخمی ڈھائی لاکھ جرمانہ بھی پولیو ورکر پر عائدمحکمہ صحت اور پولیس خاموش تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پولیو مہم کے دوران قصبہ بہادر پورمیں اختیار عرف کریک جمالی کے گھر میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے دروازہ کھٹکھٹایا جس پر برہم ہو کر پولیو ورکر سکندر جمالی پر حملہ کردیا جھگڑے کی اطلاع پر اپنے بھائی سکندر کو بچانے کے لیے آنے والے سیف اللہ کو کلہاڑی کے وارکرکے شدید زخمی کردیاگیاجسے نازک حالت میں لاڑکانہ لے جایا گیا پولیو ورکر پر حملے کا کیس داخل کرایا گیا جس کا جرگہ رحمت اللہ کھوسو کی نگرانی میں ہوا جس میں پولیو ورکر سکندر جمالی پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاایک لاکھ موقع پر معاف کردیا گیا جبکہ ڈیڑھ لاکھ تین قسطوں میں پولیو ورکر اختیار جمالی کو ادا کرے گاپولیو ورکر سے ہونے والی زیادتی اور جرگے میں جرمانے پر پولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ محکمہ صحت بھی خاموش ہے معلوم ہواہے کہ پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والا رحمت اللہ کھوسو کا ملاز م ہے جبکہ ورکر پر جرمانہ اس لیے عائد کیا گیا کہ اس نے بغیر اجازت کے اختیار کے گھر میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوشش کی اور پھر بعد میں ہونے والے جھگڑے کے بعد دلمراد پولیس نے ا ختیارجمالی کو گرفتارکرکے بعد میں آزاد کردیا تھارابطہ کرنے پر دلمراد تھانے سے انچاری ایسایچ او جمع بروہی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میری ابھی تعیناتی ہوئی ہے تھانہ کا سارا عملہ نیا آیا ہے مجھ سے پہلے یہ واقع ہوا ہو گا جسکاہمیں معلوم نہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.