صدر گوگیرہ،گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑوں کے وار کر کے ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سلا دیا
منگل 3 مارچ 2015 21:01
صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑوں کے وار کر کے ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سلا دیا ملزم بھائی وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اہل خانہ نے پولیس کاروائی سے انکار کر دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈی بلاک اوکاڑہ کے رہائشی ذوہیب اقبال کا اپنے بڑے بھائی حسنین کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا رات گئے ذوہیب اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا اس دوران اس کا بڑا بھائی حسنین کمرے میں داخل ہوا اور کمرے میں سوئے اپنے چھوٹے حقیقی بھائی ذوہیب کے سر پر ہتھوڑوں سے وار کر کے اس کو لہو لہان کر دیا جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
وارادت کے بعد حسنین موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ذوہیب کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا بعد ازاں مقتول ذوہیب کے اہل خانہ نے عدالت میں بیان دیا کہ قاتل زوہیب کا ذہنی توازن درست نہ ہے اس لیے کوئی قانونی کاروائی نہیں کروانا چاہتے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.