چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

منگل 3 مارچ 2015 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144 کے تحت انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع چارسدہ کی حدود میں موٹر سائیکل پرڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پردفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔ جبکہ یہ حکم فوری طور پر 4مارچ 2015تک نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :