حکومت نے 37 لاکھ ڈالر مالیت کی کی ویکسینز ضائع ہونے کے بعد محکمہ صحت کے دو افسران کو معطل کردیا
ویکسینز کے ذریعے پانچ بیماریوں کے خلاف تحفظ ملتا ہے ‘ مطلوبہ درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے تو ضائع ہوجاتی ہیں ‘حکام اقدام سے ویکسینز کی بہتر نگرانی کا موقع ملے گا ‘وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ
بدھ 4 مارچ 2015 14:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) حکومت نے 37 لاکھ ڈالر مالیت کی کی ویکسینز ضائع ہونے کے بعد محکمہ صحت کے دو افسران کو معطل کردیا ہے۔حکومتی افسران کے مطابق ان ویکسینز کے ذریعے پانچ بیماریوں کے خلاف تحفظ ملتا ہے اور اگر انہیں مطلوبہ درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے تو ضائع ہوجاتی ہیں۔حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر ثقلین احمد گیلانی نے بتایا کہ غفلت برتنے پر دو افسران کو معطل کردیا گیا ہے تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیشن بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تراڑ نے نے واقعے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے ویکسینز کی بہتر نگرانی کا موقع ملے گا۔انہوں نے عندیہ دیا کہ ویکسینز محکموں کے درمیان تنازعات کی وجہ سے ضائع ہوئیں بظاہر کسی نے جنریٹر نے جنریٹر ایندھن بچانے کیلئے بند کردیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر رپورٹ بناکر عوام کو آگاہ کیا جائیگا ‘ نصف سے زائد ویکسینز ابھی بھی استعمال کے قابل ہیں۔
یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10 میں سے ایک بچہ اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل ہی انتقال کرجاتا ہے ‘ زیادہ تر بچے باآسانی علاج ہوجانے والی بیماریوں کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔گزشتہ سال ایک بین الاقوامی ایجنسی نے حکومت کی جانب سے پولیو مینجمنٹ کو تباہ کن قرار دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.