شعبہ طب سے وابستہ افرادانسانیت کے محسن ہیں ‘ چوہدری حسان ریاض

بدھ 4 مارچ 2015 14:19

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) شعبہ طب سے وابستہ افرادانسانیت کے محسن ہیں ان کااولین فریضہ یہ ہے کہ وہ انسانیت کی فلاح و بہبوداوربیماریوں سے بچانے کیلئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیں مریضوں کاعلاج نیک نیتی سے کرناعبادت ہے اوراللہ اسے رائیگا نہیں جانے دیتاان خیالات کااظہاررکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض نے چیف کوارڈینیٹرحلقہ این اے 131 رانا عتیق انورسابق ناظم بابرافتخاربھٹی اوراعظم علی باجوہ کے ہمراہ نارنگ منڈی میڈیکل سٹورزایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غیرممنوعہ ادویات کی فروخت سے پرہیزکریں اورمتحدہوکرپورے جذبہ کے ساتھ انسانی خدمت کریں تقریب سے نومنتخب صدر ملک نیک محمدمحمداسحاق محمداعظم شیروانی شہبازعلی بٹ عبدالمجیدشہزاد بٹ فاروق امجدصغیراحمد رازی نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ انسانیت کی بے لوث خدمت کریں گے اورنشہ آوراورغیرمعیاری ادویات ہرگزفروخت نہیں کریں گے ۔