Live Updates

عمران خان کو سینیٹر بنانے کے بدلے 15 کروڑ کی پیشکش کسی سیاستدان نے نہیں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے کی ، وہ اپنے چچا کو سینیٹ کے ٹکٹ کے بدلے یہ رقم شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے عطیہ دینا چاہتے تھے،

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ

بدھ 4 مارچ 2015 18:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سینیٹر بنانے کے بدلے 15 کروڑ روپے کی پیشکش کسی سیاستدان نے نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شاہد آفریدی نے کی تاہم وہ یہ رقم شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے عطیہ دینا چاہتے تھے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ آج سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے تحت سینیٹر بنوانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 15 کروڑ روپے کی پیشکش کا جو شور مچا ہوا ہے اس حوالے سے بعض حقائق سامنے آئے ہیں، عمران خان کو یہ پیشکش کسی سیاستدان یا رکن پارلیمنٹ نے نہیں بلکہ ایک کھلاڑی نے کی تھی اور وہ کھلاڑی موجودہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مطابق وہ یہ رقم نیک مقصد کے تحت استعمال کرنا چاہتے تھے اور وہ اپنے چچا کو سینیٹر بنوا کر 15کروڑ روپے کی رقم شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے بطور عطیہ دینا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ اس معاملے پر عمران خان اور وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان نے 15 کروڑ روپے کی پیشکش کرنے والے شخص کا یہ کر نام بتانے سے انکار کردیا تھا کہ وہ ایک اچھا آدمی ہے۔ شاہد آفریدی اس وقت ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات