راولپنڈی،انسداد دہشت گردی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ملوث علماء پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

بدھ 4 مارچ 2015 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ملوث مولو ی عامر شہزاد، مولوی مرید حسین، محمد صغیر معاویہ، حافظ ساجد محموداور مولانا غلام قاسم پر فرد جرم عائد کر دی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے سماعت 9مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی ہیں، ملزمان کے خلاف صدر چکوال، تھانہ سول لائن جہلم، تھانہ سٹی جہلم پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کیں تھیں گزشتہ روز عدالت نے کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان پر فرد جر عائد کی، عدالت نے تھانہ مورگاہ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عدیل کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت ملتوی کر دی، تھانہ مورگاہ میں درج بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم وقاص علی کیس کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔