تین روز انسداد پولیو مہم ایک بار پھر مقررہ اہداف حاصل نہ کر سکی ‘ نجی ٹی وی

جمعرات 5 مارچ 2015 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) پنجاب میں تین روز انسداد پولیو مہم ایک بار پھر مقررہ اہداف حاصل نہیں کرسکی،مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دو مارچ سے شروع ہونے والی سہ روزہ مہم کے دوران ایک کروڑ 75لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا لیکن مہم کے دوران 813والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا جبکہ مجموعی طو رپر دو لاکھ 30ہزار 125بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔

متعلقہ عنوان :