اٹک، بارشوں سے نالہ کے کنارے دو منزلہ عمارت منہدم ،2خاندانوں کے 12افراد ملبے تلے دب گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 16:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) حالیہ بارشوں کی وجہ سے نالہ کے کنارے دو منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے 2خاندانوں کے 12افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122اٹک نے 25منٹ میں واہ کینٹ پہنچ کر اپریشن کا آغاز کیا اور بروقت کاروائی کر کے اس منہدم عمارت سے 5افراد کو زندہ اور 7افراد کی نعشیں نکالیں ڈائریکڑ جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈی سی او اٹک کی ہدایت پر اپریشن ریسکیو1122 اٹک نے ڈسٹرک ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر میاں اشفاق کی نگرانی میں کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے بروقت انسانی جانیں بچانے پر تمام عملہ کی تعریف کی ۔ اس آپریشن میں اٹک کے 50اہلکاروں کے ساتھ راولپنڈی سے ڈاکٹر عبدالرحمن کی قیادت میں 30ریسکیو اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔