ویتنام، ڈینگی وائرس سے 35افراد ہلاک، 33ہزار متاثر

پیر 30 جولائی 2007 13:43

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی۔2007ء) ویتنام میں سال کے پہلے چھ ماہ دوران ڈینگی وائرس سے 35افراد ہلاک جبکہ 33ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے درمیان ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعدادمیں40.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ویتنام کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ وان نگویان نے بتایا کہ ڈینگی وائرس سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران35افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ وائرس ویتنام کے وسطی اور جنوبی صوبوں کو متاثر کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :