حکومت موجودہ عدالتی نظام کے نقائص دور کرے ًجوڈیشل آفسران کو سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے ًملٹری کورٹس کی قطعا ضرورت نہ ہے ملک کا قانون دان طبقہ ان عدالتوں کا مخالف ہے

لاہور ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر پیر مسعود احمد چشتی کا وکلاء سے خطاب

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:37

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر پیر مسعود احمد چشتی نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ عدالتی نظام کے نقائص دور کرے اور جوڈیشل آفسران کو سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے جب کہ ملٹری کورٹس کی قطعا ضرورت نہ ہے ملک کا قانون دان طبقہ ان عدالتوں کا مخالف ہے ۔ وہ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قائد اعظم ہا ل میں وکلاء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وہ منتخب ہونے کے بعد یہاں وکلاء کا شکریہ ادا کرنے آئے تھے اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے سابق چئیر مین چودھری محمد رمضان ،راجہ جہاں زیب ، انس غازی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے پیر مسعود چشتی نے کہا کہ عدالتی آفسران اور وکلاء مل کر مقدمات کی ڈسپوزل کو اولین ترجیح بنائیں انہوں نے کہا کہ وکلاء کو یہ تاثر ختم کرنا ہو گا کہ مقدمات کی غیر ضروری طوالت کے وہی ذمہ دار ہیں تقریب سے ڈسٹرکٹ بار کے صدر چودھری اسلم جاوید ، جنرل سیکرٹری راؤ عابد مشتاق،بار کے سابق صدر محمود الرحمن لاشاری ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :