پولیو مہم6اگست کو شروع ہوگی

منگل 31 جولائی 2007 12:22

سرگودھا(ٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین31 جولائی2007) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر نجم الحسن کاظمی نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا اگلاراؤنڈ 6 اگست سے9 اگست تک ہوگا 6 اگست کو ڈی سی او حمید امجد وڑائچ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کریں گے جس میں5 سال تک کی عمر کے 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو مہم سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے سلسلہ میں ضلع کو31 زون میں تقسیم کرکے زونل سپروائزر مقررکردیے گئے ہیں جس کے لیے1094 موبائل ٹیمیں180 فکسڈ ٹیمیں اور214 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ایریا انچارج کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ ٹیم ممبران کی ٹریننگ مرحلہ وار جاری ہے جو3اگست تک جاری رہے گی انہوں نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے این جی اوز رضاکاروں ناظمین اور ضلعی حکومت سے بھرپور تعاون کی اپیل کی انہوں نے والدین پربھی زور دیا کہ وہ اس قومی مقصد کے بھرپور نتائج کے حصول کے لیے پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کے لیے پولیو سٹاف کے پاس لے کر آئیں۔

متعلقہ عنوان :