حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے‘کاشف رحیم خاں

تعلیم ‘ صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز کی اپ گریڈیشن وزیر اعلی پنجاب خصوصی کاوش ہیں

اتوار 8 مارچ 2015 16:14

سمندری ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما فرزند سمندری راؤ کاشف رحیم خاں ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں کاشتکاروں کو وسیع پیمانے پر قرضوں کی فراہمی سمیت کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے حلقے میں مختلف دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے شہری سہولیتوں کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی سکیموں کے جال بجھائے رہے ہیں ۔ تعلیم ‘ صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز کی اپ گریڈیشن وزیر اعلی پنجاب خصوصی کاوش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا نہری نظام اپنی اہمیت اور کارکردگی کے اعتبار سے ملکی معیثت میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

اس وسیع و عریض نظام کی دیکھ بھال ، تعمیرو مرمت اور توسیع ایک مسلسل عمل ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت رواں مالی سال کے دوران 50 ارب 80 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے تا کہ نظام ِ آبپاشی کی بحالی کے ساتھ ساتھ آبی وسائل کی ترقی ممکن ہو سکے۔ نہری ڈھانچے کی حفاظت و دیکھ بھال حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں اریگیشن سیکٹر کے میگا پراجیکٹس کے لئے خصوصی رقوم مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :