وفاقی حکومت عوام کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے  سائرہ افضل تارڑ

ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے موجود طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے وزیر صحت کا انٹرویو

اتوار 8 مارچ 2015 16:59

اسلام آباد (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ایک انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کارکردگی بہتر بنانے اور انہیں موثر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے موجود طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت یہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

سائرہ افضل نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے کارکنوں پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔