خواتین کو بااختیار بنا کرہی قومی ترقی کا خواب پورا ہوسکتا ہے‘ حکومت کا خواتین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی سے صحت مند اور خوشحال زندگی فراہم کرنے کے پختہ عزم ہے‘ پاکستانی خواتین بہت صلاحیتوں کی حامل ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کررہی ہیں‘ آج ہم اپنی ان تمام بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے‘ صدر مملکت ممنون حسین کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 8 مارچ 2015 17:35

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنا کرہی قومی ترقی کا خواب پورا ہوسکتا ہے‘ حکومت کا خواتین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی سے صحت مند اور خوشحال زندگی فراہم کرنے کے پختہ عزم ہے‘ پاکستانی خواتین بہت صلاحیتوں کی حامل ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کررہی ہیں‘ آج ہم اپنی ان تمام بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وہ اتوار کو یہاں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ رواں سال اس عالمی دن کا مقصد خواتین کے حقوق کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینا اور خواتین کے لیے سازگار ماحول کی راہ میں درپیش چیلنجز کا احاطہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہر سطح پر بڑی کوشش کی اور قربانیاں دی ہیں جو قابل ستائش ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی خواتین بہت صلاحیتوں کی حامل ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ آج کے دن ہم ان تمام بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان مرد و خواتین دونوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا آئین امتیازی سلوک ، استحصال کے خلاف خواتین کے لئے ضمانتیں فراہم کرتا ہے اور ان کے لیے یکساں حقوق اور آگے بڑھنے کے مواقع اور ایک صحت مند اور خوشحال زندگی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے رواں سال کی تھیم میک اٹ ہیپن کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کے حقوق کے فروغ اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنے وعدے پورے کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنا کر حکومت ایک مضبوط اور عظیم پاکستان کے ویڑن کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور خواتین کو معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنا کرہی ترقی کا خواب پورا ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن پر عمل پیرا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں خواتین کے لیے ملازمتوں کا دس فیصد کوٹہ خواتین کو خودمختار بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی مسائل کا سامنا کررہی ہیں اور ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔صدر مملکت نے لڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت سازی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ زندگی کے چینلنجوں سے بہتر طور پر نبردآزما ہوسکیں۔

صدر مملکت نے ملک میں صنفی مساوات کے فروغ کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خواتین تبدیلی کا سب سے موئثر ذریعہ ہوسکتی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو اپنی ترقی کے عمل میں اسلامی اور پاکستانی تشخص کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔صدر مملکت نے پرائمری تعلیم کا شعبہ خواتین کے سپرد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کی حکومتی کوششوں میں عوام بھرپور تعاون کریں اور بدعنوان عناصر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :