تحریک انصاف نے پاکستان اور آزاد خطہ کی عوام کو مایوسی ، ناانصافی ، بد انتظامی اور دھونس و دھاندلی کی اندھیر نگری سے نکال کر روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘عوام کا جو ق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو نا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف مکمل سویپ کر کے حکومت بنائے گی

تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نیئر کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 9 مارچ 2015 14:02

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نےئر نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان اور آزاد خطہ کی عوام کو مایوسی ، ناانصافی ، بد انتظامی اور دھونس و دھاندلی کی اندھیر نگری سے نکال کر روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے عوام کا جو ق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو نا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف مکمل سویپ کر کے حکومت بنائے گی ‘بر سر اقتدار آکر عوام کے ترجیح بنیادوں پر مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نےئر نے آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سابق وزیر صحت نے کہا کہ اب غریب ، مظلوم اور بے بس عوام جو ظلم، مہنگائی ، کرپشن ، ناانصافی کی چکی میں پس رہے ہیں انہیں بنیادی حقوق مل سکیں گے دنیا کی کوئی طاقت سونامی کا راستہ نہیں روک سکتی موجودہ حکمرانوں نے منشور تو روٹی،کپڑ ا ور مکان کا دیا تھا لیکن عملی طور پر اقدامات یہ سب کچھ عوام سے چھیننے کے ہیں صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انھوں کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں عوام کا پیسہ بیرون ممالک بینکوں میں بھرنے میں مصروف ہیں اور آزاد کشمیر میں چوہدری مجید اور فاروق حیدر عوام کے خون پسینے کی کمائی لاڑکانہ اور رائیونڈ چڑھانے میں مصروف ہیں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کا قیام موروثیت کی سیاست کے خاتمے غریب عوام کی فلاح و بہبود میرٹ کی بالادستی بلخصوص نوجوانوں کے حقوق کے لیے عمل میں لایا گیا ضمنی انتخابات کے حوالہ سے انھوں نے کہا کہ عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو تاریخی کامیابی دلا کر کرپشن ، لوٹ گھسوٹ کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں گے مجاور حکومت قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مقبولیت سے خائف ہو چکی ہے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کر نے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے لیکن بھاگنے نہیں دیں گیاسابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے (ر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد اسحاق اور منیجنگ ڈائریکٹر الشفاء ڈاکٹر محمد ریاض کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اہم شخصیات تحریک انصاف کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی