محکمہ صحت پنجاب نے پولیو مہم کیلئے سال بھر کا شیڈول ترتیب دیدیا

پیر 9 مارچ 2015 15:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے پولیو مہم کیلئے سال بھر کا شیڈول ترتیب دیدیا،8ماہ وفاقی ادارہ صحت کے تعاو ن سے مہم چلائی جائیگی جبکہ 4ماہ صوبائی حکومت خود مہم چلائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے پولیو مہم کے جاری سال بھر کے شیڈول کے مطابق مارچ سے دسمبر تک مہم وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے چلائی جائے گی لیکن اپریل،اگست،ستمبر اور اکتوبر میں وفاقی ادارہ صحت مہم نہیں چلائے گا،مہم صرف صوبائی حکومت کی جانب سے چلائے جائے گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سفری پابندیوں کے باعث صوبے میں مہم دو بار چلائی جائے گی لیکن وفاقی حکومت ہی مدد نہیں کر پا رہی۔

متعلقہ عنوان :