بادام کا استعمال شوگر ، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور دل کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے‘ حکماء

پیر 9 مارچ 2015 15:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم عرو ہ وحید سلیمانی، حکیم طلحہ وحید سلیمانی، حکیم عمار وحید سلیمانی، حکیم عبدالواحد اور حکیم محمد افضل میو نے بتا یا کہ پنسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی نے کئی ماہ پر مشتمل تحقیق کے بعد تصدیق کی ہے کہ روزانہ بادام کھانے والوں کی مردانہ طاقت میں اضافہ ہو تا ہے، سپرم کی تعداد اور کو الٹی بہت تیز ہو جاتی ہے جبکہ دل کی صحت میں نمایاں اضافہ اور موٹاپے خصوصاُُ پیٹ کی چربی میں کمی واقع ہو تی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 42 گرام بادام کھانے سے پیٹ اور ٹانگوں کی چربی تیزی سے کم ہو تی ہے اور میٹا بولک سینڈروم سے نجات ملتی ہے۔ واضح رہے کہ میٹا بولک سینڈروم، ذیا بیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور دل کی بیماریوں کا مجموعہ ہے یعنی بادام ہمیں ان تمام خطرناک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ماہرین غذاء کا کہنا ہے کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹ غذاؤں میں قدرے کمی کر کے ان کی جگہ بادام استعمال کریں۔مردانہ طاقت کے فوائد اور سپرم کی تعداد اور کوالٹی کو بہتر بنا نے کیلئے روزانہ سات بادام کھانا کافی ہے اور یہ مردانہ بانجھ پن سے بچنے کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے۔