عمر ان خان کی دماغی ہارس ٹریڈنگ ہوچکی وہ اپنا دماغی توازن ٹھیک کریں، عابد شیر علی

پیر 9 مارچ 2015 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پیپلزپارٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ہم نے ماضی میں محاذ آرائی کی اور نہ ہی اب محاذ آرائی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز ملتان آرٹس کونسل میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔

عابد شیر علی نے کہا کہ اگر ہم محاذ آرائی کرتے تو آج کے پی کے میں تحریک انصاف اور بلوچستان میں دوسری پارٹیوں کی حکومت نہ ہوتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی دماغی ہارس ٹریڈنگ ہوچکی ہے ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ وہ اپنا دماغی توازن ٹھیک کریں اور کے پی کے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

وفاق کے پی کے کے عوام کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔ عابد شیر علی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ سینٹ انتخابات ہوچکے ہیں اور اب چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات ہونے ہیں جس کیلئے ہم دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ملک و قوم کے مفاد میں کوئی بہتر فیصلہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا منشور ہے کہ ہم عوام کی خدمت کریں۔

ہماری پوری توجہ ملکی تعمیرو ترقی کیلئے ہے اور ہم اپنی وزارت پانی و بجلی کے تحت چلنے والی تمام کمپنیوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم ملک میں نئے گرڈ سٹیشن بنارہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کررہے ہیں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ جو پاور پلانٹ بند ہیں ان کو ایل این جی پر چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بند پاور پلانٹس کے معاملات عدالتوں میں ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ہم ان پاور پلانٹس کے معاملات کو بھی حل کرنے کیلئے معاملات طے کریں اور انہیں چلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی آمد آمد ہے اور ہم گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں مئی تک ہمارے سسٹم میں 1500 میگاواٹ مزید بجلی شامل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دیں اور جہاں جہاں ٹرانسفارمر خراب ہیں یا لائنوں کا مسئلہ ہے ان کو فوری طور پر ٹھیک کریں اور 24 گھنٹے کے اندر عوام کی شکایات دور نہ کرنے اور ٹرانسفارمرز تبدیل نہ کرنے والے ایکسین اور ایس ڈی اوز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ عوام کے مسائل اولین ترجیحات میں حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم ہر ہفتے پانی و بجلی اور پٹرولیم کی وزارتوں سمیت 8 وزارتوں کی ہفتہ وار میٹنگ بلاتے ہیں اور صارفین کو بجلی فراہم کرنے کے معاملات کا جائزہ لیتے ہیں۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ان گرمیوں میں شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہات میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایک گھنٹے کا فرق آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈیموں پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور تربیلا ڈیم سمیت دیگر ڈیمز پر بہت زیادہ کام کررہے ہیں۔ عابد شیر علی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ ہم ملکی مفاد اور ترقی چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کمپنیوں کو پرائیویٹائز کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ان کمپنیوں کے کارکنوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کریں تاہم کوئی یہ نہ سوچے کہ وہ ہڑتال کرکے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل اور سسٹم کو بند کرسکتا ہے۔

ہم کسی کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کامیابی سے چل رہی ہے اور جہاں تک ملک میں مہنگائی یا قیمتوں پر کنٹرول کا معاملہ ہے تو یہ معاملہ صوبائی حکومتوں کا ہے۔ صوبائی وزرائے اعلی کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنائیں اور ان کے ذریعے چھاپے مروائیں اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کریں اور کڑی سے کڑی سزائیں دلوائیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنے صوبے میں قیمتوں کے کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے معاملات پر انتہائی سخت نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے صوبہ بھر میں ضلعی انتظامی افسران کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بناتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث مفاد پرست عناصر کو قانون کے دائرے میں لائیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کی بجلی کوئی بھی بند نہیں کرسکتا تاہم ہم ملازمین کے حقوق کا بھرپور خیال رکھیں گے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہم اداروں کی بہتری چاہتے ہیں اور ملازمین کو بھی چاہئے کہ وہ ملک و قوم کے مفاد میں ہڑتالوں سے گریز کریں اور مفاہمتی کردار ادا کریں تاکہ ملک و قوم ترقی کرسکیں اور عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو