حکومت بلوچستان کی درخواست پر محکمہ صحت سندھ کا میڈیکل بورڈ کل سابق صدر مشرف کا طبی معائنہ کرے گا
پیر 9 مارچ 2015 16:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) حکومت بلوچستان کی درخواست پر محکمہ صحت سندھ کی طرف سے تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ کل منگل کو سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ کرے گا، میڈیکل بورڈ جناح ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر انیس بھٹی کی سربراہی میں سروسز ہسپتال میں کل سابق صدر کا طبی معائنہ کرے گا ۔
(جاری ہے)
پرویز مشرف کے طبی معائنے کیلئے جنوری میں بھی بورڈ بنایا گیا تھا تاہم سابق صدر سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے بورڈ کے سامنے پیش ہونے کیلئے ہسپتال نہیں پہنچے تھے تاہم اب ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی صورت میں طبی معائنہ پرویز مشرف کی رہائشگاہ پر کیا جاسکتا ہے۔
سابق صدر کیخلاف کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت اکبر بگٹی قتل کیس میں انہوں نے طبی وجوہات کی بنا پر پیش نہ ہونے کی درخواست دائر کررکھی ہے چونکہ وہ سفر کرنے کے قابل نہیں انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت کی طرف سے احکامات پر بلوچستان حکومت نے میڈیکل بورڈ بنوایا ہے ، اس بورڈ کی رپورٹ طبی معائنہ کے بعد عدالت کو دی جائے گی جس کی روشنی میں عدالت استثنیٰ کا فیصلہ کرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.