نوجوان اپنے ٹریکٹر پر دل کا دورہ پڑنے سے اللہ کو پیارا ہو گیا

منگل 31 جولائی 2007 18:55

چنیوٹ (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین31 جولائی2007)سجیلانو جوان اپنے ٹریکٹر کے سٹیئرنگ پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے اللہ کو پیارا ہو گیا ۔مرحوم کے نماز جنازہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔جراں سال موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔تفصیلات کے مطابق محلہ تو حید آباد چنیوٹ کا رہائشی عبدلکریم ولد عبد القیوم قوم آرائیں کھیتی باڑی کا کام کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

اور وہ کھیتو ں میں ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ اچانک اسے دل کی تکلیف شروع ہوگئی وہ فوارًٹریکٹر سمیت ڈاکٹر کے پاس شہر آ گیا اور اپنے اپکو یچک کر ایا ۔

ڈاکٹر نے اسے چیک کرنے کے بعد دوائی دی اورجب اسے سکون محسوس ہو ا تو عبد الکریم دوبارہ ٹریکٹر پر سوار ہو کر اسے کھیتوں میں لیجانے کیلئے ٹریکٹر سٹارٹ کیا تو ٹریکٹر کی ڈرائیور سیٹ پر ہی اسے دوبارہ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہو ا اسطرح جواں سال عبد الکریم کی موت سے سارا علاقہ سوگوار ہو گیا ۔