عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ، ا ن کے ذہن میں ہارس ٹریڈنگ چھائی ہے، سینٹ چیئرمین کا انتخاب میرٹ پر ہی ہوگا، واپڈا نجکاری پر ملازمین کے تحفظات دو ر کئے جائیں گے ،وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو
پیر 9 مارچ 2015 19:49
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مارچ۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ا ن کے دماغ میں ہارس ٹریڈنگ چھائی ہوئی ہے، سینٹ چیئرمین کا انتخاب میرٹ پر ہی ہوگا، واپڈا نجکاری پر ملازمین کے تحفظات دو ر کئے جائیں گے ۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ سینٹ چیئرمین کے انتخاب کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے جس کی اکثریت ہو گی وہ چیئرمین بنا لے گا ہم مشاورت سے اپنا امیدوار لائیں گے۔
عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں ہے ان کے دماغ میں ہارس ٹریڈنگ چھائی ہوئی ہے وہ اپنے صوبے کے پی کے پر توجہ دیں تو بہتر ہو گا ہم نے کبھی محاذ آرائی کی سیاست نہیں کی اگر محاذآرائی کی سیاست کرتے تو خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی جس کو اپنا دماغی توازن ٹھیک کرنا ہے وہ کر لے ہم نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے وہ کریں گے مناسب ہوگا کہ عمران خان اپنے صوبے میں صحت اور تعلیم کے مسائل پر توجہ دیں وفاقی حکومت ان کی مدد کرنے کو تیار ہے ان کا کہنا تھا مئی کے مہینے تک 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لیں گے بجلی کی طلب بڑھ رہی ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.