ضلع ملیر کو خوشحال ضلع بنا کر دم لینگے، ضلع ملیر میں تعلیمی اداروں میں بہتری آچکی ہے، صحت وصفائی کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں، ساجد جوکھیو

پیر 9 مارچ 2015 21:22

اوتھل ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) رکن صوبائی اسمبلی سندھ ساجد جوکھیو نے کہا کہ ضلع ملیر کو خوشحال ضلع بنا کر دم لینگے ضلع ملیر میں تعلیمی اداروں میں بہتری آچکی ہے اور صحت وصفائی کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور پارٹی کے قائدین و کارکناں عوام کی بے لوث خدمات کررہے ہیں انشاء اللہ پی پی پی کے دور میں ضلع ملیر کی تقدیر بدل جائے گی پیپلز پارٹی نے ضلع ملیر کی عوام کیلئے بے شمار ترقیاتی کام و روزگار فراہم کیا ہے انشاء اللہ سندھ کے عوام کی ہمیشہ خدمت کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں انشاء اللہ عوام کی دہلیز پر انکی جائز و بنیادی مسائل حل کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ان تمام رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے سینٹ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے پارٹی کا نام روشن کیا ہے انشاء اللہ پی پی پی کے نو منتخب سنیٹرز عوام کی خدمات میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر کی عوام سے صدیوں پرانا رشتہ ہے اور انشاء اللہ ملیر کے عوام کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں پی پی پی کی کاوشوں سے امن وامان کی صورتحال بہتر بنتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب و مظلوموں کی پارٹی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی بھرپور خدمت کی ہے ساجد جوکھیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ملک کی سلامتی اور پاکستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے عملی جدوجہد کی اور ملک کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردی انہوں نے کہا کہ غیور عوام بالخصوص پارٹی کے کارکنا ں پیپلز پارٹی کا پرچم گھر گھر لہرائیں اور پارٹی کو فعال و مضبوط رکھنے کیلئے دن رات محنت کریں تاکہ آئندہ ملک کے چاروں صوبوں پیپلز پارٹی کا راج ہو انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر میں تعلیمی نظام کی بہتری اور علاقے میں امن اومان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔