راولپنڈی،گوالمنڈی کمہارروڈکے رہائشی پینے کے صاف پانی کی بوندبوند کوترس کرگئے،

سیوریج کاکثیف پانی پینے کے صاف پانی میں ملنے لگا،بچے ، شہری سیوریج کے بدبودار پانی کے باعث طرح طرح کی بیماریوں کاشکار

پیر 9 مارچ 2015 23:05

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) کینٹ بورڈ راولپنڈ ی کے علا قہ میں واقع گوالمنڈی کمہارروڈکے رہائشی پینے کے صاف پانی کی بوندبوند کوترس کررہ گئے،سیوریج کاکثیف پانی پینے کے صاف پانی میں ملنے لگا،بچے ،خواتین اوربزرگ شہری سیوریج کے بدبودار پانی کے باعث طرح طرح کی بیماریوں کاشکارہونے لگے،علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیاکہ سیوریج کی پائپ لائن درست کی جائے ،تاکہ پینے کاصاف پانی کثیف ہونے سے بچ سکے ۔

(جاری ہے)

گوالمنڈی کمہارروڈ کے رہائشیوں کاکہناتھاکہ دوہفتے سے زائد کی مدت گزرچکی ہے ،ہمارے علاقے کی سیوریج پائپ لائن خراب ہے ،جس کاکثیف اوربدبودار پانی علاقے کی سڑکوں پربہہ نکلاہے،پورے علاقے میں پاکیزگی نام کی کوئی چیز نہیں رہی ،نمازی نماز پڑھنے تک نہیں جاسکتے ،اس پرستم ظریفی یہ ہوئی کہ سیوریج کی پائپ لائن پینے کے صاف پانی میں مکس ہوناشروع ہوچکی ہے ،پوراعلاقہ پینے کے صاف پانی کوترس گیاہے ،پینے کاپانی بدبودار ہوچکاہے ،غلطی سے جوپانی کااستعمال کرچکے ہیں ،وہ پیٹ کی بیماریوں کاشکارہورہے ہیں،جس میں بچے ،خواتین اوربزرگ حضرات کی تعداد زیادہ ہے ،انتظامیہ سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پرعلاقے کے سیوریج لائن اورپینے کے پانی کی پائپ لائن مرمت کی جائے ،تاکہ شہریوں کی جان داؤ پرلگنے سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :