پشاور، محکمہ صحت کی انسپکشن کمیٹی صحت کے اداروں کے اچانک معائنے کرے گی

پیر 9 مارچ 2015 00:12

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) مجاز حکام نے سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت کی سربراہی میں ایک انسپکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جو صوبے میں صحت کے اداروں کے اچانک معائنے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق معائنہ ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری (ترقیات)کو کو ہاٹ ڈویثرن، بنوں ڈویثرن اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویثرن کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) کو ہزارہ ڈویثرن، ڈپٹی سیکرٹری۔

(جاری ہے)

ٹو کو پشاور اور مردان ڈویثرنز، ڈپٹی سیکرٹری۔تھری کو ملاکنڈ ڈویثرن اور بحراللہ خان، سینئر پلاننگ افسر کو محکمہ صحت کے تمام پراجیکٹس اور پروگراموں کے معائنے اور نگرانی کرنے کے فرائض تفویض کئے گئے ہیں۔ مزید برآں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایک سینئر نمائندے اور متعلقہ ضلع کے ضلعی ہیلتھ افسر بمعہ ایک فارماسسٹ دوروں کے دوران معائنہ کمیٹی کے ساتھ ہوں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

متعلقہ عنوان :