Live Updates

خطرناک بحرانوں نے عوامی زندگیاں مفلوج کر رکھی ہیں، مارکیٹ جعلی اور ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عذاب بن چکی ہیں ،بجلی گیس اور دیگر بحرانوں سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے

پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ جنوبی پنجاب کے صدرسردارحسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ کابیان

منگل 10 مارچ 2015 11:58

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ جنوبی پنجاب کے صدرسردارحسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خطرناک بحرانوں نے عوامی زندگیاں مفلوج کر رکھی ہیں مارکیٹ جعلی اور ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عذاب بن چکی ہیں جبکہ بجلی گیس اور دیگر بحرانوں سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سردار حسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دولت دھڑا دھڑ بیرون ملک منتقل کی جارہی ہے خزانے خالی ہو چکا ہے عوام بھوک اور افلاس سے خود کشیوں پر مجبور ہیں جبکہ حکمرانوں نے پوری کو قوم آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے مٹھی بھر آٹے اور دالوں کو ترسنا عوام کا معمول بن چکا ہے ملک میں انصاف ناپید ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ مسائل کے بھنور میں پھنسی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے وفاقی اور صوبائی محکموں میں کرپشن عام ہو چکی ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر کمیشن کے نام پر اربوں ر وپے کے گھپلے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو آنے والے وقت میں ان کا انجام انتہائی خطرناک ثا بت ہو گاسردار حسن نواز خان نیازی نے مزید کہا کہ حکمران تاجروں ‘صنعتکاروں ‘ مزدوروں ‘ کسانوں اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات