سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کے لئے اقدامات کا فیصلہ،
سرجیکل ٹاور کی عمارت مکمل ہو چکی ہے ،فنشنگ اور دیگر سول ورک ہونا باقی ہے‘خواجہ سلمان رفیق، کوشش ہے کہ جون تک 2 فلور فنکشنل کر دئیے جائیں،حکومت اضافی فنڈز فراہم کرے گی‘مشیر صحت پنجاب
منگل 10 مارچ 2015 18:42
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ میو ہسپتال کے زیر تعمیر سرجیکل ٹاور کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور حکومت رواں مالی سال میں اس پراجیکٹ کے لئے اضافی فنڈز فراہم کرے گی۔انہوں نے یہ بات یہاں میو ہسپتال کے زیر تکمیل سرجیکل ٹاور کی عمارت کے معائنہ کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز،سرجیکل ٹاور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر صداقت علی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شہزاد،ڈاکٹر سلمان کاظمی اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔پروفیسر صداقت علی نے بتایا کہ سرجیکل ٹاور کے ڈیزائن کی خامیوں کو دور کرکے اس کے ڈیزائن کو موجودہ ضروریات کے مطابق ڈھالا گیا ہے اور پی سی ون میں تبدیلیوں اور مزید ایڈیشن کی وجہ سے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے تاہم کوشش کی جارہی ہے کہ رواں سال مالی سال کے اختتام تک ٹاور کے دو فلور آؤٹ ڈور اور ریڈیالوجی کو فنکشنل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.