کراچی،علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ قتل کیس ازخود نوٹس کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی

منگل 10 مارچ 2015 19:06

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ قتل کیس ازخود نوٹس کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے علی حسنین بخاری کے قتل کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس کو ازخود نوٹس میں تبدیل کردیا تھا، منگل کو کیس سے متعلق تفتیشی افسر نے سربمہر رپورٹ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے چیمبر میں جمع کرائی اور عدالت سے کیس کے تفتیش کے لئے مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے سماعت 10 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مفصل رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔