محکمہ پبلک ہیلتھ ٹانک کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث ڈابرہ میں واٹر سٹوریج کو پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار،علاقہ مکین مضر صحت پانی پینے پر مجبور

بدھ 11 مارچ 2015 17:51

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) محکمہ پبلک ہیلتھ ٹانک کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث ڈابرہ میں قائم کئے گئے واٹر سپلائی سکیموں سے وارن کینال میں بنائے گئے واٹر سٹوریج کو پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار،علاقے کے مکین گدلا اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور ڈی سی ٹانک کے اصلا ح احوال اور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈابرہ میں محکمہ پبلک پیلتھ کے بنائے گئے پانچ عدد واٹر سپلائی سکیموں سے وارن کینال میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیرکردہ واٹر سٹوریج کو پانی سپلائی کرنے والے مین پائپ لائن گزشتہ کئی مہینوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گرہ پتھر پل کے قریب سیمنٹ ڈال کرمکمل طور پر بند کردیاگیاہے،جس کے باعث وارن کینال،اکاخیل کورونہ،محسود آباد،حبیب کورونہ،اپروارانہ،لوئر وارانہ،چدرھڑاور دیگر دیہاتوں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی صاف پانی سے محروم ہیں،علاقے مکینوں کاکہناہے کہ کئی بار محکمہ پبلک ہیلتھ ٹانک کے دفتر جاکر ایکسئین ایس ڈی او اور سب اینجنئیرسے فریاد کرچکے ہیں،لیکین انہوں نے پائپ لائن کی مرمتی تو درکنار وہاں جاکر دیکھنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی،علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ صاف پانی نہ ہونے کے باعث عوام جھوہڑوں کا گدلا اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں،جس سے ملیریاء،ٹائفائڈ،گیسٹرو،قے ودست ،یرقان،اوردیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،علاقہ مکینوں نے الزام لگایاکہ ہرسال لاکھوں کا ایمنڈار فنڈزپائپ لائنوں کی مرمت کی بجائے بندربانٹ کی نذر ہوجاتی ہے، انہوں نے صوبے میں تبدیلی لانے کے دعویدار وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور ڈپٹی کمشنر ٹانک احمد خان وزیر سے محکمہ پبلک پبلک ہیلتھ کے زمہ داروں کی اس غفلت لاپرواہی کے نوٹس لینے سمیت اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :